سادہ و پرکار
معنی
١ - آسان مگر رنگینی لیے ہوئے، سیدھا سادا، بے رنگ اور رنگین، ہوشیار، چالاک، ہنر مند۔ "ان کے مضامین کا مجموعہ "خمارستان" ان کے تفکرات اور سادہ و پرکار تحریر کی نشانی ہے۔" ( ١٩٨١ء، آسمان کیسے کیسے، ١٥٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سادہ' کے بعد 'و' حرف عطف لگا کر فارسی اسم صفت 'پرکار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٨ء سے "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں